مردان۔ پروفیشنل ڈیموکریٹک الائینس ڈسٹرکٹ بار مردان کا مشاورتی اجلاس پختونخواہ ہاوس مردان میں ارکین صوبائی اسمبلی افتخارعلی مشوانی اور عبدالسلام آفریدی کی سربراہی مُنعقد ہوا۔ جس میں وطن پال سے بشیر خان ایڈوکیٹ ،

مردان۔ پروفیشنل ڈیموکریٹک الائینس ڈسٹرکٹ بار مردان کا مشاورتی اجلاس پختونخواہ ہاوس مردان میں ارکین صوبائی اسمبلی افتخارعلی مشوانی اور عبدالسلام آفریدی کی سربراہی مُنعقد ہوا۔ جس میں وطن پال سے بشیر خان ایڈوکیٹ ، پیپلز لائرز فورم سے نوربادشاہ، مُسلم لائرزفورم سے دولت خان مہنمد، پختون لائرز فورم سے اشرف ہوتی اور انصاف لائرز فورم سے وسیم جان ایڈوکیٹ ، اسد ایڈوکیٹ ، ریاض خان پائیندہ خیل، اسفندیار عُمرنے شرکت کی۔ جس میں ڈسٹرکٹ بار الیکشن کیلئے موزوں اُمیدواروں کے ناموں پر مُتفقہ فیصلہ کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ بار الیکشن میں صدارت کیلئے پیپلز لائرزفورم سے نوربادشاہ ، جنرل سیکٹری کیلئے پختونخواہ لائرز یونٹ سے اکبر ہوتی، وائس پریزڈنٹ کیلئے انصاف لائرز فورم سے اسفندیار عُمر ، جوائنٹ سیکٹری کیلئے ناصراقبال مُسلم لائرز فورم سے اور فنانس عُہدے کیلئے عامر شوکت QWPسےاُمیدوار ہونگے۔