مردان۔ رُکن صوبائی اسمبلی افتخارعلی مشوانی کی سربراہی میں تحصیل تحت بھائی کے تحصیل ناظم اور تحصیل کونسلران کے ایک وفد کی ڈپٹی کمشنر آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قاسم علی خان سے مُلاقات

مردان۔ رُکن صوبائی اسمبلی افتخارعلی مشوانی کی سربراہی میں تحصیل تحت بھائی کے تحصیل ناظم اور تحصیل کونسلران کے ایک وفد کی ڈپٹی کمشنر آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قاسم علی خان سے مُلاقات۔ مُلاقات میں تخت بھائی بس ٹرمینل، تحت بھائی پُل کے نیچے موجود ریڑھی بانوں کیلئے جگہ کا تعین کرنا اور تحت بھائی پر موجود جگہ جگہ یوٹرن پوائینٹ کو کم کرنا تا کہ ایکسیڈنٹ میں کمی واقع ہو مُختلف امور زیر بخث آئے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی اور تخصیلدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔