meeting

چئیرمین ڈیڈک کمیٹی مردان ایم پی اے افتخار علی مشوانی یونین کونسل گوجر گڑھی کے محلہ گڑھی وال میں عوامی اجتماع سے خطاب کررہے ہیں۔ اس موقع پر اُنہوں نے محلہ گڑھی وال کیلئے لاکھوں روپے کے ترقیاتی کاموں کا اعلان کیا۔ اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اس علاقے کے عوام نے مجھے جو مینڈیٹ دیا ہے۔ میں اُس کا مکمل احترام کرتے ہوئے بلاامتیاز اور بغیر کسی ذاتی مفاد کے ہر یونین کونسل میں ترقیاتی کام کرونگا۔