Peshāwar

پشاور۔ "خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا اقدام" ضم شدہ قبائلی اضلاع میں "انصاف روزگار سکیم" شروع۔


مردان سے رُکن صوبائی اسمبلی افتخارعلی مشوانی کا وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے ہمراہ شرکت۔ وزیر اعلی اور ایم۔پی۔اے افتخارعلی مشوانی نے کامیاب نوجوانوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔
انصاف روزگار پروگرام کو بہت جلد پورے صوبے تک توسیع دی جائے گی جو کہ صوبے سے بے روزگاری ختم کرنے اور قبائلی اضلاع کو ترقی کی طرف لے جانے کے لیے بڑا قدم ہے۔ انصاف روزگار سکیم کے تحت قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے تقریبا 5500 مستحق نوجوانوں اور خواتین میں 50 ہزار سے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جارہے ہیں تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کر سکے اور مالی لحاظ سے خود مختار بن جائیں