News

چئیرمین ڈیڈک مردان ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے خان اور نواب ازم کی سیاست ختم کرکے اقتدار عام آدمی کی جھولی میں ڈال دیا۔ عوامی نیشنل پارٹی دوبارہ اقتدار میں آنے کے سہانے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دورحکومت میں صوبے کو کرپشن اور کمیشنوں کے نذرکرکے تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا تھا۔ تحریک انصاف تعمیر وترقی کا ایجنڈا لئے صوبے کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی دوبارہ اقتدار میں آئیگی۔ ان خیالات کا اظہا راُنہوں نے عربی کلے پمپونوں کلے روڈ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس پر 19 ملین روپے لاگت آئیگی۔ تقریب سے پی ٹی آئی کے ممبران ضلع کونسل مردان داد خان خیلجی،خطیب الرحمان تنولی اور ممبر تحصیل کونسل اختر گل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افتخار علی مشوانی نے کہا کہ حلقہ پی کے 26 تحریک انصاف کا ایک مظوبط گڑھ بن چکا ہے۔ اور اس میں روز بروز مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔جس سے مخالفین کے پیٹوں میں مروڑ پیدا ہورہا ہے۔