مردان۔ رُکن صوبائی اسمبلی افتخارعلی مشوانی نے پختونخواہ ہاوس مردان میں ضلع مردان کے تمام محکموں کے سربراہان ، انجینئرز ، ایکسئین، ڈی

مردان۔ رُکن صوبائی اسمبلی افتخارعلی مشوانی نے پختونخواہ ہاوس مردان میں ضلع مردان کے تمام محکموں کے سربراہان ، انجینئرز ، ایکسئین، ڈی۔ایف۔سی اور ایس۔ڈی۔او کے ساتھ علیحدہ علیحدہ مُلاقاتیں کیں۔ جس میں پبلک ہلتھ انجینئرنگ، تحصیل میونسپل کمیٹی تحت بھائی، پیسکو ، ہیلتھ اور محکمہ خوراک شامل تھے۔ مُلاقاتوں میں پچھلے پروجیکٹس کو بروقت مُکمل کرنے اور نئے سکیموں کو صاف شفاف طریقے سے عوام کی بہتر مفاد میں جلد شروع کرنے کی ھدایت جاری کردی گئی۔