مردان۔ ضلع مردان کے 4 ضلعی اور 2 تحصیل نشستوں پر بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف ضلعی اور تحصیل نمائیندوں کے انتخاب کیلئے ضلع مردان کے تمام ممبر صوبائی اسمبلی کا پختونخواہ ہاوس مردان میں ایم۔پی۔اے افتخارعلی مشوانی کے سربراہی میں مشاورتی اج

مردان۔ ضلع مردان کے 4 ضلعی اور 2 تحصیل نشستوں پر بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف ضلعی اور تحصیل نمائیندوں کے انتخاب کیلئے ضلع مردان کے تمام ممبر صوبائی اسمبلی کا پختونخواہ ہاوس مردان میں ایم۔پی۔اے افتخارعلی مشوانی کے سربراہی میں مشاورتی اجلاس مُنعقد ہوا۔ تمام حلقوں سے سینئر کارکُنان اور مُتعلقہ یونین کونسل ورکران سے رائے لی گئی اور مُتفقہ طور پر نمائیندوں کا انتخاب نہایت خوش اسلوبی سے عمل میں لایاگیا۔ حلقہ پی۔کے 48 یونین کونسل ڈھیری سے ڈسٹرکٹ اُمیدوار عابد علی ،پی۔کے 50 یونین کونسل بخشالی سے ڈسٹرکٹ کیلئے اُمیدوار رشید ، پی۔کے 53 یونین کونسل حزانہ ڈھیری سے تحصیل کیلئے شاکراللہ ، پی۔کے 53 یونین کونسل ڈاگئی سے ڈسٹرکٹ کیلئے شاہ زیب ، پی۔کے 55 یونین کونسل جلالہ سے تحصیل کیلئے شمس القیوم پاکستان تحریک انصاف کے طرف سے ٹکٹ دیئے گئے۔ لہذا تنظیمی پیچیدگی کے باعث پی۔کے 51 یونین کونسل طورو کے ڈسٹرکٹ اُمیدوار کا فیصلہ دو دن بعد قائمہ کمیٹی کے مشاورت سے کیاجائےگا۔