Maradn

meeting

اُمیدوار برائے ضلعی صدارت پی ٹی آئی مردان افتخار علی مشوانی ایم پی اے کا پی ٹی آئی کے سابقہ مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین سے مُلاقات، انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی بات چیت۔ ڈیڈک چئیرمین چارسدہ عارف احمد زئی بھی اس موقع پر موجود ہیں۔

meeting

چئیرمین ڈیڈک مردان افتخار علی مشوانی یونین کونسل سری بہلول میں پارٹی کارکن کی عیادت کررہے ہیں۔۔ ڈسٹرکٹ ممبر داد خان خیلجی، امتیاز ایڈوکیٹ، سعادت خان تاوانی، محمد زیب بھی اس موقع پر موجود ہیں

meeting

سابقہ ضلعی جنرل سیکرٹری افتخار علی مشوانی ایم پی اے پاکستان تحریک انصاف کے 20 ویں یوم تاسیس میں شرکت کے خوالے سے حلقہ پی کے 26 کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔ اجلاس میں پی کے 26 کے ضلعی ، تحصیل اور دیگر نمائندہ گان نے شرکت کی

meeting

مردان( )خیبر پختونخوا ہاؤس مردان میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں مردان میں جاری بعض پراجیکٹس پر کام کی سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ان منصوبوں پر عمل درآمد کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ اجلاس میں صوبائی اسمبلی کے ارکان افتخارعلی مشوانی ، عبیدا للہ مایار کے علاوہ چیف اینجینئر سی اینڈ ڈبلیو سید داؤد جان ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زاہد درانی کے نمائندے ، محکمہ مواصلات و تعمیرات کے سپرنٹنڈنگ اینجینئر طارق خان ، ایکسین ہائی وے امیر جان ، ایکسین بلڈنگ آصف عمران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

meeting

چئیرمین ڈیڈک کمیٹی مردان افتخار علی مشوانی ایم پی اے انصاف لائر فورم کے وفد سے ملاقات کررہے ہیں۔ تحصیل مردان کے ناظم اعلیٰ حاجی ایوب خان، ڈسٹرکٹ ناظمین عمر فاروق کا کا خیل، احتشام خان ایڈوکیٹ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود ہیں۔